اقرا عزیز کا نیا تھائی تھرل؛ فیملی کے ہمراہ دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ سوشل میڈیا)

معروف اداکارہ اقرا عزیز نے تھائی لینڈ کے خوبصورت سیر سپاٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بھی ان خوبصورت لمحات کا گواہ بنادیا ہے جس پر ان کے مداح خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اقرا عزیز نے شوہر یاسر حسین اور بیٹے کے ہمراہ تھائی لینڈ کے شہر پھوکٹ کی سیروتفریح کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا تصاویر سَم مور فن کہتے ہوئے شیئر کیں جنہیں ہزاروں افراد نے پسند کیا ہے۔

تصاویر میں مختلف حسین مناظر اور دلچسپ لمحے قید ہیں اور ایک تصویر میں اقرا عزیز اور یاسر حسین کو پھوکٹ اولڈ ٹاؤن کی رنگین دیواروں پر بنے خوبصورت اسٹریٹ آرٹ کے سامنے خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری تصویر میں اقرا کے بیٹے کو گاڑی میں بیٹھا ہوا دکھایا گیا ہے جبکہ بورڈ پر لکھا ہے Best view of the day – Phuket Thailand۔

ایک اور تصویر میں ننھے کبیر حسین ہوٹل کی بالکونی پر باتھ روب میں کھڑے باہر کا نظارہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ پس منظر میں سوئمنگ پول اور سبزہ زار دکھائی دے رہا ہے۔

اگلی تصویر ایک قدیم طرز کے کیفے کی ہے جہاں یاسر حسین اور اقرا عزیز آرام دہ صوفے پر بیٹھے ہیں۔ سرخ اینٹوں کی دیواریں اور خوبصورت فرش اس کیفے کو پرکشش بنا رہے ہیں۔

ایک اور تصویر میں اقرا عزیز پھولوں سے سجی سڑک کے کنارے کھڑی مسکراتے ہوئے کیمرے کو پوز دے رہی ہیں۔ یہ منظر پھوکٹ اولڈ ٹاؤن کے خوبصورت گوشوں میں سے ہے۔

اگلی تصویر میں ایک کیفے یا ریستوران کی دیوار پر سجی ہوئی اینٹیک پلیٹوں اور برتنوں کی الماری نمایاں ہے جو روایتی طرز کو اجاگر کر رہی ہے۔

ایک اور تصویر میں ایک کشادہ سڑک اور پرانی نوآبادیاتی طرز کی عمارتیں دکھائی دیتی ہیں جو پھوکٹ اولڈ ٹاؤن کی پہچان ہیں۔

آخری تصویر میں ایک تھائی خاتون مشہور اسٹریٹ فوڈ بن انا روٹی (Banana Roti) تیار کر رہی ہیں، جو تھائی لینڈ کے بازاروں کی خاص پہچان ہے۔

یہ تصاویر دیکھ کر مداحوں نے تبصرہ کیا کہ اقرا عزیز اور ان کا خاندان نہ صرف خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہو رہا ہے بلکہ اپنے چاہنے والوں کو بھی اس سفر میں شامل کر رہا ہے۔

Related Posts