عالمی فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے مملکت کو مبارکباد دی اور سعودی عوام کے ساتھ فخر اور اتحاد کا اظہار کیا۔
رونالڈو نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سعودی عرب کے تمام لوگوں کو قومی دن مبارک ہو! یہ دن فخر، اتحاد اور اپنے پیاروں کے ساتھ جشن منانے سے بھرپور ہو۔
پرتگالی فارورڈ، جو اس وقت سعودی پرو لیگ میں النصر کلب کی نمائندگی کر رہے ہیں، جنوری 2023 میں کلب میں شمولیت کے بعد سے مملکت کی کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں میں نمایاں طور پر شریک رہے ہیں۔
سعودی عرب نے منگل کو اپنا 95واں قومی دن منایا جسے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں نے سرکاری چھٹی کے طور پر پورے جوش و خروش سے منایا۔
یہ سالانہ موقع بانیِ مملکت شاہ عبدالعزیز کے 1932 کے اس فرمان کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت نجد اور حجاز کے خطوں کو متحد کرکے ’’سعودی عرب‘‘ کا نام دیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








