آج کی سب سے فائدے مند کرنسی کون سی ہے؟ جانیں مکمل تفصیل

تازہ ترین

تازہ ترین

Foreign currency exchange rates in Pakistan, 6 November 2025
FILE PHOTO

پاکستان میں غیر ملکی زرمبادلہ کی تازہ ترین شرحیں جاری کر دی گئی ہیں جو درآمدات، برآمدات، سرمایہ کاری اور عام صارفین کے اخراجات پر براہِ راست اثر ڈالتی ہیں۔

پاکستان کی اوپن کرنسی مارکیٹ میں آج امریکی ڈالر کی خریداری 282.25 روپے اور فروخت 282.45 روپے میں ہوئی۔

برطانوی پاؤنڈ 381 روپے میں خریدا گیا جبکہ 386 روپے میں فروخت ہوا۔ یورو کی خریداری 332.50 روپے اور فروخت 336 روپے میں ریکارڈ کی گئی۔

متحدہ عرب امارات درہم کی قیمت خرید 76.85 روپے اور فروخت 77.85 روپے رہی۔ سعودی ریال 75.15 روپے میں خریدا گیا اور 75.80 روپے میں فروخت ہوا۔

کینیڈین ڈالر کی خریداری 202.50 روپے اور فروخت 207.50 روپے میں ہوئی۔ آسٹریلوی ڈالر 184.50 روپے میں خریدا گیا جبکہ 189.50 روپے میں فروخت ہوا۔

مہنگائی کے باوجود اسٹیٹ بینک نے کیوں نہیں بدلا پالیسی ریٹ؟ تفصیلات جانیں

چینی یوآن کی قیمت خرید 39.47 روپے اور فروخت 39.87 روپے رہی۔ جاپانی ین 1.8820 روپے میں خریدا گیا اور 1.9820 روپے میں فروخت ہوا۔

یہ نرخ آج صبح 8 بجے جاری کیے گئے اور دن بھر مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ ان میں تبدیلی ممکن ہے۔

Related Posts