اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) نے پیر کے روز نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا تاہم حیرت انگیز طور پر پالیسی ریٹ 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزی بینک نے بیان میں کہا کہ مارکیٹ کی توقعات کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ کو 11 فیصد پر جوں کا توں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا مکمل بیان جلد جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 30 جولائی 2025 کو ہونے والی گزشتہ میٹنگ میں بھی پالیسی ریٹ 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا تھا جس کی وجہ مہنگائی میں اضافہ اور بڑھتے ہوئے گیس کے نرخ تھے۔ اس بار بھی ماہرین نے اسی قسم کا فیصلہ متوقع قرار دیا تھا کیونکہ حالیہ سیلابوں نے اقتصادی صورتحال پر منفی اثرات ڈالے ہیں۔
بروکریج کمپنیوں کا کہنا ہے کہ فصلوں کو نقصان، خوراک کی کمی اور سپلائی چین میں خلل کی وجہ سے آنے والے مہینوں میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








