عورتیں اور مرد گھر میں بند، لائیو ریکارڈنگ! عائشہ عمر کے نئے رئیلٹی شو میں کیا ہونیوالا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پاکستانی تفریحی دنیا میں ایک نیا اور منفرد باب کھلنے جا رہا ہے،معروف اداکارہ عائشہ عمر پہلی بار اردو زبان میں بننے والے ایک دلچسپ ریئلٹی ڈیٹنگ شو کی میزبانی کرتے ہوئے نظر آئیں گی جس کا نام ہے لازوال عشق اور یہ جلد ہی یوٹیوب پر ریلیز کیا جا رہا ہے۔

یہ شو نہ صرف اپنی نوعیت کا پہلا ہے بلکہ اسے ترکی کے مشہور شو عشق آداسی سے متاثر ہو کر خصوصی طور پر اردو بولنے والے ناظرین کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

لازوال عشق میں چار خواتین اور چار مرد ایک عالیشان پرتعیش بنگلے میں ایک ساتھ رہیں گے۔ ان کی ہر حرکت، ہر لمحہ کیمروں کی آنکھ سے محفوظ کیا جائے گا۔ بنگلہ کسی خواب سے کم نہیں خوبصورت سوئمنگ پول، آرام دہ کچن، سرسبز لان اور وہ سب کچھ جو ایک ریئلٹی شو کو بناتا ہے۔

لازوال عشق کے جاری کیے گئے پہلے ٹیزر میں عائشہ عمر کو ترکی کے شاندار مقامات پر نیلے سمندر میں کشتی کی سیر کرتے اور ایک شاندار بنگلے میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی اسکرین پر موجودگی شو کو ایک خاص کشش بخشتی ہے۔

جہاں دنیا بھر میں “The Bachelor” اور “Love Island” جیسے ریئلٹی ڈیٹنگ شوز دھوم مچا چکے ہیں وہیں پاکستانی ناظرین کے لیے لازوال عشق ایک بالکل نیا اور جرات مندانہ تجربہ ہوگاجسے نہ صرف دلچسپی سے دیکھا جائے گا بلکہ شائقین کے درمیان بحث و تبصرے کا مرکز بھی بنے گا۔

Related Posts