کراچی کے طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری! وفاقی حکومت کا مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان، کب اور کہاں ملیں گے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

PM Shehbaz launches fourth phase of Youth Laptop Scheme 2025
FILE PHOTO

کراچی: وفاقی حکومت نے کراچی کے نوجوانوں کو جدید سہولیات اور بہتر مستقبل فراہم کرنے کا عزم کرتے ہوئے طلبہ کے لیے مفت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان حکومت پاکستان راجہ انصاری نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم رواں سال دسمبر میں کراچی میں ایک بڑے منصوبے کا افتتاح کریں گے جس کے دوران مزارِ قائد پر ایک خصوصی تقریب میں طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔

راجہ انصاری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ان منصوبوں کو سندھ حکومت کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت کراچی میں 334 ارب روپے مالیت کے 22 میگا پروجیکٹس شروع کرنے جا رہی ہے، جن میں تعلیم، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کو ترجیح دی جائے گی۔

کراچی کے طلبہ کیلئے خوشخبری! انٹر میں پوزیشن لینے پر الیکٹرک بائیکس انعام

اس موقع پر انہوں نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک باصلاحیت اور اچھے مزاج کا شخص قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ سندھ میں وفاقی حکومت کی نمائندگی محدود ہے تاہم ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل کے ذریعے کراچی کے عوام کو سہولت فراہم کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

راجہ انصاری نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کا مقصد سندھ حکومت اور میئر کراچی کے ساتھ مل کر شہر کی ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ منصوبے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ یا تنقید کے بجائے عملی تعاون اور عوامی فلاح کے جذبے کے تحت شروع کیے جا رہے ہیں تاکہ کراچی کے نوجوانوں کو جدید سہولیات اور بہتر مستقبل فراہم کیا جا سکے۔

Related Posts