کراچی کے طلبہ کیلئے خوشخبری! انٹر میں پوزیشن لینے پر الیکٹرک بائیکس انعام

تازہ ترین

تازہ ترین

PM e-bike scheme 2025: 40,000 selected in balloting
FILE PHOTO

کراچی میں سرکاری کالجوں کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو وزیر اعظم کے پروگرام کے تحت الیکٹرک موٹر سائیکلیں انعام میں دی جائیں گی۔

اس حوالے سے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو نے اعلان کیا کہ انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے) نے بھی ان طلبہ کے لیے مکمل فری اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کراچی کے سرکاری کالجوں کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ، ان کے والدین اور مختلف نمایاں شخصیات شریک ہوں گی۔

انعام کے طور پر دی جانے والی الیکٹرک موٹر سائیکلیں پہلے ہی بورڈ کو موصول ہو چکی ہیں تاکہ انہیں طلبہ میں تقسیم کیا جا سکے۔

اب آپ کا نیٹ چلے گا نہیں بلکہ دوڑ ے گا! پاکستان کے 7 شہروں میں تیز ترین فائیوجی انٹرنیٹ سروس متعارف کروانے کا فیصلہ

چیئرمین فقیر محمد لاکھو کے مطابق یہ اقدام وزیر اعظم کے پروگرام کے تحت ہے اور یہ سلسلہ ہر سال 2030 تک جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے ہونہار طلبہ میں الیکٹرک بائیکس مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ اور عوام کو بائیکس، رکشے اور لوڈر حاصل کرنے میں حکومتی مدد فراہم کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی تھی کہ حکومت کی سطح پر ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے تاکہ عام آدمی کو الیکٹرک گاڑیاں دستیاب ہو سکیں۔

اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت ملک کے تمام تعلیمی بورڈز بشمول فیڈرل بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو الیکٹرک بائیکس فراہم کرے گی۔

Related Posts