دبئی کے علاقے البرشاء مال آف دی امارات کے قریب ایک رہائشی عمارت میں منگل کی دوپہر اچانک آگ بھڑک اٹھی جو شاہین ڈرونز نے 6 منٹ میں بجھادی۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق دوپہر دو بجے اطلاع موصول ہونے پر ایمرجنسی ریسکیو ٹیمیں چھ منٹ کے اندر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا گیا، خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Dubai Civil Defense teams have fully brought under control a fire that broke out today in a residential building in the Al Barsha area. Firefighting teams reached the site within six minutes of receiving the report and immediately carried out evacuation procedures to ensure the… pic.twitter.com/aGTX3UETqj
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) September 23, 2025
دبئی سول ڈیفنس نے اپنے بیان میں کہا کہ فائر فائٹنگ ٹیموں نے فوری طور پر عمارت کو خالی کرایا تاکہ رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کولنگ آپریشن مکمل ہونے کے بعد عمارت کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔
آگ پر قابو پانے کے لیے دبئی سول ڈیفنس نے جدید شاہین ڈرونز کا استعمال کیا جو خاص طور پر بلند عمارتوں میں آگ بجھانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔
یہ ڈرونز 200 میٹر تک کی اونچائی پر آگ بجھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان میں 1200 لیٹر پانی اور فوم ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے، جس کے ذریعے فوری اور مؤثر فضائی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ اپریل میں نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (نسیما) نے پیش گوئی کی تھی کہ آئندہ برسوں میں آگ بجھانے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے میں ڈرونز کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سیف الظاہری کے مطابق 2028 تک ڈرونز کے استعمال میں 20 گنا اضافہ اور 2030 تک ایمرجنسی فیصلوں میں 70 فیصد کردار مصنوعی ذہانت کا ہوگا۔
ملک ریاض کو ایک اور جھٹکا! جامشورو میں بحریہ ٹاؤن کی غیر قانونی تعمیرات مسمار، 892 ایکڑ زمین واگزار
البرشاء میں اس واقعے سے قبل بھی گزشتہ برسوں کے دوران کئی آتشزدگی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
رواں سال مئی میں ایک ریستوران میں گیس لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی جبکہ دسمبر میں آٹھ منزلہ عمارت میں آگ لگی تھی جس میں رہائشیوں نے الارم ناکام ہونے پر خود ایک دوسرے کو متنبہ کیا۔
اسی طرح گزشتہ سال اکتوبر میں بھی ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے باعث بروقت انخلا کرایا گیا تھا۔ خوش قسمتی سے ان تمام واقعات میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








