پاکستانی فلمی شائقین کے لیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم نیلوفرجو کئی برسوں سے تاخیر کا شکار تھی، آخرکار اس موسمِ سرما میں بڑے پردے پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ٹیزر جاری کرتے ہوئے اس بات کی باضابطہ تصدیق کی کہ فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھاکہ اگلی ملاقات کا انتظار رہے گا، نیلوفر، اس موسمِ سرما میں۔ اس اعلان کے بعد مداحوں میں بے حد جوش و خروش پایا جا رہا ہے جو کئی برس سے اس فلم کے منتظر تھے۔
یہ فلم ابتدائی طور پر 2020 میں ریلیز ہونا تھی لیکن کورونا وبا کے باعث پیدا ہونے والی رکاوٹوں نے اس کے شیڈول کو بری طرح متاثر کیا۔
فلم کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہو چکی تھی لیکن صرف چند دن کے کام باقی رہنے کے باوجود پروڈکشن روک دی گئی اور فلم پس منظر میں چلی گئی۔
گزشتہ سال جون میں ایک تقریب کے دوران فواد خان نے اس تاخیر پر بات کرتے ہوئے کہا تھاکہ ہماری فلم نیلوفر تکمیل کے قریب ہے اور یہ جلد ریلیز ہونے والی ہے۔
مجھے تو رونا آگیا! صبا قمر سے زیادتی کے کیس نمبر 9 نے مداحوں کو بھی رلادیا
دوسری جانب ماہرہ خان نے بھی مختلف اوقات میں مداحوں کو اشارتاً فلم کی جھلک دکھا کر ان کی دلچسپی برقرار رکھی۔
ماہرہ نے اپریل 2020 میں انکشاف کیا تھا کہ ہم اس فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے جب یہ صورتحال پیش آئی۔ صرف دس دن کا کام باقی تھا لیکن اب یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ کب مکمل ہو سکے گا۔
اب طویل انتظار کے بعد یہ فلم ریلیز کے لیے تیار ہے اور ناقدین کا کہنا ہے کہ اس کی ریلیز پاکستانی سینما میں ایک بڑا لمحہ ثابت ہو سکتی ہے۔
ماہرہ خان اور فواد خان کی جوڑی پہلے ہی ڈرامہ ہمسفر میں ناظرین کے دل جیت چکی ہے اور اب شائقین اس نئے فلمی سفر کو لے کر پرامید ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








