پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے روزنمایاں تیزی دیکھی گئی۔ بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 43 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 59 ہزار 280 کی سطح پر بند ہوا جوکہ پچھلے سیشن کے 158,236 پوائنٹس کے مقابلے میں صفر اعشاریہ 66 فیصد زیادہ ہے۔ کاروباری دن کے دوران انڈیکس نے 159,537 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی پہنچا جوکہ ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔
کاروباری روز مجموعی طور پر 879,723,275 شیئرز کی تجارت ہوئی جن کی مالیت 37.481 ارب روپے رہی۔ یہ گزشتہ تجارتی دن کے مقابلے میں کم ہے جب 1,780,973,159 شیئرز کی مالیت 54.522 ارب روپے تھی۔
آج اسٹاک مارکیٹ میں 486 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن میں سے 208 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ دیکھا گیا اور237 کو نقصان اٹھانا پڑا جبکہ 41 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ودہولڈنگ ٹیکس: ایف بی آر کا اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان
سیمنٹ، کمرشل بینکوں، آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں اور بجلی کی پیداوار کے شعبوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی نمایاں رہی۔ اہم کمپنیوں جیسے کہ حب پاور کمپنی، کپکو، پی او ایل، پی پی ایل، سوئی ناردرن، سوئی سدرن، ایچ بی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل اور یو بی ایل کے شیئرز میں اضافہ دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ بدھ کے روز بھی پی ایس ایکس میں اتار چڑھاؤ کے بعد انڈیکس 291.65 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 158,236.68 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جوکہ 0.18 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








