مدد مانگنے آئی تھی مگر عزت لوٹ لی؛ پولیس اسٹیشن میں خاتون سے زیادتی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ بھارتی میڈیا)

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع چتور کے پالمنیرو گنٹاورو سے ایک ایسی خبر آئی ہے جس نے ہر سننے والے کے دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ایک خاتون جو اپنے حق کے لیے پولیس اسٹیشن پہنچی تو وہاں اس کی اپنی عزت داؤ پر لگ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلم خاتون نے بتایا کہ ایک مسئلے کے حوالے سے پولیس اسٹیشن گئی لیکن وہاں ایک کانسٹیبل نے اس کے ساتھ بدتمیزی کی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ایک ہوم گارڈ نے بھی اسے ہراساں کیا۔

خاتون نے سسکتے ہوئے بتایا کہ کانسٹیبل اوما شنکر نے اسے نشہ آور دوا پلائی اور پھر اس کے ساتھ زبردستی کی۔ جب اس نے اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ہمت کی تو ملزم نے اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے منہ کھولا تو اس کے تین معصوم بچوں کی جان لے لی جائے گی۔

مجھے قید کرلیاہے، لڑکی کی کال نے اہلخانہ کو دہلا دیا! جانیں سافٹ ویئر ہاؤس کیا ہوا

خوف کے سائے میں ڈوبی یہ خاتون اب اپنی اور اپنے بچوں کی جان کے خطرے سے لرز رہی ہے۔ اس کی چیختی ہوئی آواز میں بس ایک ہی پکار ہے کہ کانسٹیبل اور ہوم گارڈ کے خلاف فوری اور کڑی کارروائی کی جائے تاکہ اس کی تباہ حال زندگی کو انصاف کا سہارا مل سکے۔

Related Posts