ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم مقابلے میں پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان نے اپنی بیٹنگ میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ محمد حارث نے 31 اور محمد نواز نے 25 رنز بنا کر ٹیم کی جانب سے نمایاں کارکردگی دکھائی۔
دبئی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف اس اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، اور وہی پلیئر میدان میں ہیں جو سری لنکا کے خلاف پچھلے میچ میں کھیل چکے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








