ڈرامہ شیر اپنی کہانی اور جذباتی موڑ کے باعث شائقین کے دلوں میں گھر کر گیا ہے،فیملی رنجش اور انتقام پر مبنی اس ڈرامے میں جہاں ڈرامائی رنگ نمایاں رہے وہیں بھائی بہن کے رشتے کی مضبوطی نے ناظرین کو بے حد متاثر کیا۔
دانش تیمور نے شیرزمان کے کردار میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے اور ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ بہادری اور وقار کے ساتھ کسی بھی کردار کو حقیقت کا رنگ دے سکتے ہیں۔
ناظرین نے ان کی اس مثبت شخصیت کو خوب سراہاجو ہر قدم پر اپنی فیملی خصوصاً خواتین کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا رہا۔
شوبز میں آنے کا سنہری موقع! ہمایوں سعید کا نوجوانوں کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ کا اعلان، جانئے طریقہ کار
قسط نمبر 37 میں کہانی اپنے عروج پر پہنچی جہاں شیرزمان نے اپنی بہنوں کے لیے ڈٹ کر آواز بلند کی۔
شیر نے مرجان کی جائیداد اس کے حوالے کی اور اسے کہا کہ وہ خود مضبوط ہو اور اپنی زندگی کے فیصلے کرے۔
اس کے علاوہ اپنی حقیقی بہن کے ساتھ جس طرح وہ فہد کے سامنے شیر کی طرح دھاڑا، اس منظر نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔
ڈرامے کے اس حصے نے ناظرین کے دلوں کو چھو لیا اور سوشل میڈیا پر تعریفوں کے ڈونگرے برسنے لگے۔
ایک مداح نے کہاکہ بھائی بہن کا رشتہ دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ ایک اور نے لکھا کہ ہم بہنیں ہیں اور آج دل چاہا کاش ہمارا بھی ایسا بھائی ہوتا جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ہر بہن کو شیر جیسا بھائی ملے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








