معروف اداکار ہمایوں سعید نے ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز کیا ہے تاکہ نوجوان اور باصلاحیت افراد کو شوبز انڈسٹری میں آنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔
انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک پیغام میں ہمایوں سعید نے اعلان کیا کہ وہ ایسے نوجوانوں کی تلاش میں ہیں جو کسی بھی حیثیت میں تخلیقی عمل کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔
ان کی پوسٹ میں مختلف عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں جن میں اسسٹنٹ پروڈیوسرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، لائن پروڈیوسرز، آرٹ ڈائریکٹرز، پروڈکشن ڈیزائنرز، رائٹرز، پرفارمرز، سنگرز، میوزی شنز، ایڈیٹرز، وی ایف ایکس آرٹسٹس اور گرافک ڈیزائنرز شامل ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ منتخب امیدواروں کو لیڈرشپ رولز کے لیے تربیت دی جائے گی اور اس کے لیے کسی تعلیمی قابلیت یا فنون میں سابقہ تجربے کی شرط نہیں رکھی گئی۔
ہمایوں سعید نے نئے فارغ التحصیل طلبہ کو بھی درخواست دینے کی ترغیب دی اور وضاحت کی کہ پروگرام کے لیے کوئی عمر کی حد مقرر نہیں ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ جذبہ اور عزم ہی سب سے اہم معیار ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی درخواستیں اس ای میل پر بھیج سکتے ہیں:
thehumayunsaeedofficial@gmail.com
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








