تیاریاں مکمل! ایمیزون پرائم اکتوبر میں اپنے شائقین کیلئے کون کون سی سیریز اور فلمیں لارہا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Prime Video December 2025 Movie and TV Titles Announced
ONLINE

پرائم ویڈیو نے اکتوبر 2025 کے لیے اپنی نئی فہرست جاری کر دی ہے جس میں ایکشن، رومانس، نفسیاتی تھرلر اور اینیمیشن سیریز سمیت شائقین کے لیے کئی منفرد تفریحی پروگرام شامل ہیں۔

اس ماہ ناظرین کو بڑے پردے کے کئی نئے پراجیکٹس دیکھنے کو ملیں گے جن میں معروف اداکاروں کی شاندار کارکردگی بھی شامل ہے۔

ماہ کا آغاز ایک بڑے ایکشن پراجیکٹ پلے ڈرٹی سے ہوگا، جس میں ہالی وڈ اسٹار مارک والبرگ اور لیکیتھ اسٹین فیلڈ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم ایک بڑے ڈکیتی کے گرد گھومتی ہے، جہاں ماہر چور اپنی ٹیم کے ساتھ نیویارک مافیا کا مقابلہ کرتا ہے۔

اسی طرح مینٹیننس ریکوائرڈ ایک رومانوی مزاحیہ فلم ہے جس میں میڈلین پیچ ایک مضبوط اور خودمختار خاتون مکینک کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو اپنے کاروبار کو حریف کے خلاف بچانے کے لیے غیر متوقع صورتحال میں الجھ جاتی ہے۔

نفسیاتی کہانیوں کے شائقین کے لیے سب سے بڑی ریلیز ہارلن کوبن کا لازارس ہے۔ اس میں سیم کلافلن ایک ایسے شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں جو والد کی خودکشی کے بعد پراسرار حالات میں ماضی کے قتل کیسز کی گتھیاں سلجھانے کی کوشش کرتا ہے۔

اکتوبر کے آخر میں ہیڈا بھی پیش کی جائے گی، جو ہینرک ابسن کے مشہور ڈرامے ہیڈا گیبلر کی جدید شکل ہے۔ اس میں ٹیسہ تھامپسن ایک دلکش مگر بے چین خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کی زندگی میں حسد، ہوس اور دھوکہ بازی کے کھیل کھلتے ہیں۔

اسی ماہ اینیمیشن کے شائقین کے لیے بھی بڑی خوشخبری ہے کیونکہ مقبول سیریز ہیزبن ہوٹل کا دوسرا سیزن 29 اکتوبر کو ریلیز ہوگا۔

بوریت کے بارے میں سوچنا بھی منع! جانتے ہیں اکتوبر میں نیٹ فلکس پر کیا کیا آنیوالا ہے؟

یہ سیریز جہنم کی شہزادی چارلی کی کہانی ہے جو گناہ گاروں کی اصلاح کی کوشش کرتی ہے، مگر نئے سیزن میں اسے مزید مشکلات کا سامنا ہوگا۔

پرائم ویڈیو پر رواں ماہ لائیو اسپورٹس بھی دستیاب ہوں گے جن میں این بی اے باسکٹ بال، فٹ بال، ون چیمپئن شپ فائٹس اور نیشنل ویمنز سوکر لیگ کے میچ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کلاسک فلمیں بھی شامل کی جا رہی ہیں جن میں کاسینو رائل ، بریو ہارٹ ، ہوٹل روانڈا ، دی ٹرمینیٹر اور نو ٹائم ٹو ڈائی جیسی فلمیں شامل ہیں۔

اکتوبر کے اس تفریحی سفر میں پرائم ویڈیو اپنے ناظرین کو سنسنی خیز کہانیاں، جذباتی ڈرامے، رومانوی مزاح اور کلاسک سینما کے امتزاج کے ساتھ بھرپور تفریح فراہم کرے گا۔

Related Posts