اینڈ دیکھنے سے پہلے اسکرین سے ہٹ نہیں پائیں گے! جانتے ہیں نیٹ فلکس کی تھرلر سیریز وے وارڈ کیسے ناظرین کو سحر میں جکڑ لیتی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Netflix just dropped a dark psychological thriller series that will keep you guessing until the very end
ONLINE

نیٹ فلکس نے ایک اور سنسنی خیز تخلیق وے وارڈ پیش کی ہے، جو نفسیاتی تھرلر کے شائقین کے لیے ایک دل دہلا دینے والا تجربہ ثابت ہو رہی ہے۔

آٹھ اقساط پر مشتمل اس سیریز کا آغاز ہی ناظرین کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے جہاں پہلی قسط کا سسپنس سے بھرپور تعارف آگے بڑھنے پر مجبور کرتا ہے۔ ہر قسط محض چالیس منٹ کی ہے لیکن اختتام پر ایسا تجسس چھوڑتی ہے کہ ناظرین اگلی قسط دیکھنے سے خود کو روک نہیں پاتے۔

کہانی ایک پولیس افسر الیکس ڈیمپسی (می مارٹن) کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی حاملہ بیوی کے ساتھ ٹال پائنز نامی ایک پرسکون نظر آنے والے قصبے میں منتقل ہوتا ہے مگر جلد ہی اسے اس بظاہر پرامن علاقے میں چھپے پراسرار رازوں کا احساس ہوتا ہے۔

اس کے خدشات اس وقت گہرے ہو جاتے ہیں جب وہ ٹال پائنز اکیڈمی کے ایک قیدی کی تلاش میں شامل ہوتا ہے، جو بظاہر مشکل نوجوانوں کی اصلاح کا ادارہ دکھائی دیتا ہے، لیکن درحقیقت وہاں سیاہ اور ظالمانہ طریقے اپنائے جاتے ہیں۔

اکیڈمی کی نگران ایولین ویڈ (ٹونی کولٹ) کا کردار خاص طور پر پراثر ہے۔ کولٹ اپنی جاندار اداکاری سے اس ادارے کے سفاک اور پراسرار نظام کو اجاگر کرتی ہیں، جو ناظرین کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتا ہے۔

بوریت کے بارے میں سوچنا بھی منع! جانتے ہیں اکتوبر میں نیٹ فلکس پر کیا کیا آنیوالا ہے؟

اکیڈمی میں دو نئی طالبات ایبی (سڈنی ٹاپلف) اور لیلا (الیویا آلین لنڈ) اپنے فرار کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں، لیکن ایولین کے پاس بھی ایک ایسا مکروہ منصوبہ ہے جو سب کو خوف میں مبتلا کر دیتا ہے۔

سیریز کے دوران کہانی دو دھاروں پر چلتی ہے،ایک طرف الیکس کی چھان بین اور قصبے کے رازوں کی کھوج، اور دوسری طرف ایبی اور لیلا کی جدوجہد، جو ادارے کے اندر کی سفاک حقیقت کو بے نقاب کرتی ہے۔ ان دونوں کہانیوں کا ملاپ مرکزی راز کو مزید گہرا کر دیتا ہے۔

سیریز میں سنجیدہ مناظر کے ساتھ ساتھ تاریک مزاح بھی جھلکتا ہے، خاص طور پر اکیڈمی کے طلبہ کے درمیان تعلقات اور انوکھے نظامِ درجہ بندی کو دکھاتے ہوئے۔ نوجوان اداکاروں کی کارکردگی متوازن ہے، تاہم الیویا آلین لنڈ کی کردار نگاری اپنی تیز مزاحیہ مکالموں اور بغاوت بھرے انداز کے باعث نمایاں ہے۔

وے وارڈ کی سب سے بڑی خوبی اس کی رفتار اور تسلسل ہے۔ ہر قسط ناظرین کو کہانی کے مزید قریب لے جاتی ہے، نئے موڑ اور جھٹکے فراہم کرتی ہے اور بالآخر ایک ایسا ماحول تخلیق کرتی ہے جو دل گرفتہ اور پرکشش دونوں ہے۔ ناقدین نے بھی اس سیریز کو سراہا ہے اور ابتدائی جائزوں میں اسے ایک منفرد اور یادگار تخلیق قرار دیا جا رہا ہے۔

اگر آپ ایک ایسی مختصر مگر دل کو جکڑ لینے والی سیریز دیکھنا چاہتے ہیں جسے آپ ایک ہی ویک اینڈ میں مکمل کر سکیں، تو نیٹ فلکس کی وے وارڈ یقیناً آپ کی فہرست میں سب سے اوپر ہونی چاہیے۔

Related Posts