معروف گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومیز اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں، جہاں وہ پروڈیوسر بینی بلانکو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔
شادی کی تقریبات کے سلسلے میں اُن کے قریبی دوست اور ساتھی اداکار بھی کیلیفورنیا کے شہر گو لیٹا پہنچ گئے ہیں، جن میں اونلی مرڈرز اِن دی بلڈنگ کے مشہور فنکار اسٹیو مارٹن، مارٹن شارٹ اور پال رَڈ شامل ہیں۔
شاندار تقریب سی کریسٹ نرسری میں منعقد ہو رہی ہے، جو 70 ایکڑ پر پھیلا ہوا ایک نجی باغیچہ ہے، جسے کھجوروں اور نایاب درختوں نے مزید دلکش بنا دیا ہے۔
جمعہ کی شب شادی سے قبل ریہرسل ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جو ہوپ رینچ نامی علاقے کے ایک وسیع و عریض محل نما گھر میں ہوا۔ یہ علاقہ سانتا ینیز پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے اور اپنی خوبصورتی اور پرتعیش طرزِ زندگی کے باعث شہرت رکھتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شادی میں شریک تقریباً 170 مہمان ایل اینکانتو لگژری اسپا ریزورٹ میں قیام پذیر ہیں، جہاں سے خصوصی انتظام کے تحت اُنہیں مرکزی تقریبات کے مقامات پر لے جایا جا رہا ہے۔
سیلینا کی قریبی دوست اور معروف پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ بھی تقریب میں شریک ہونے کے لیے پہنچی ہیں، جنہیں سفید رنگ کے دس کمروں والے محل نما مکان میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔
ریہرسل ڈنر سے قبل اسٹیو مارٹن، مارٹن شارٹ اور پال رڈ کو ہوٹل کے صحن میں خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
بوریت کے بارے میں سوچنا بھی منع! جانتے ہیں اکتوبر میں نیٹ فلکس پر کیا کیا آنیوالا ہے؟
اس موقع پر پال رڈ نے جامنی رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا تھا، اسٹیو مارٹن نے نیوی رنگ کی پینٹ کے ساتھ بیج جیکٹ پہنی، جبکہ مارٹن شارٹ نیلے رنگ کے لباس میں نظر آئے۔
جہاں یہ تقریب منعقد کی گئی، وہ سات ایکڑ پر محیط شاندار رہائش گاہ 1930 کی دہائی میں تعمیر ہوئی تھی اور اس وقت ایک انشورنس کمپنی کے سربراہ گریگ اکن کی ملکیت ہے۔ شادی کے اس پرتعیش اور تاریخی ماحول نے ایونٹ کو مزید یادگار بنا دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








