ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آج کھیلا جائے گا۔
شائقین کرکٹ اس تاریخی ٹاکرے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں جہاں ٹاس دبئی کے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوگا اور پہلا بال ساڑھے 6 پر کرایا جائے گا۔
جو شائقین اسٹیڈیم کے اندر نہیں جا سکتے وہ دبئی میں مختلف مقامات پر موجود خصوصی فین زونز کے ذریعے اس میچ کا لطف اٹھا سکتے ہیں، جہاں اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
پرمیٹ روم، بر دبئی
یہ نیا کرکٹ ہاٹ اسپاٹ 18 اسکرینز اور ایک بڑی ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ سجایا گیا ہے۔ چھت پر خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ مینو میں انڈین کھانوں کو نئے ذائقے کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔ کرکٹ فینز کے لیے خصوصی ڈیلز اور ڈرنکس پیکجز بھی رکھے گئے ہیں۔
ٹائیگر بار اسٹاک ایکسچینج، الجداف
یہ اسپورٹس بار اسٹاک مارکیٹ کے انداز میں ترتیب دیا گیا ہے اور خاص طور پر بھارتی میچز کے لیے مقبول ہے۔ یہاں کرکٹ کے شائقین کے لیے خصوصی پیکجز رکھے گئے ہیں جن میں لامحدود ڈرنکس کی آفرز شامل ہیں۔
بریو ہاؤس، بزنس بے
سٹی میکس ہوٹل کے اندر واقع یہ مقام آرام دہ ماحول کے ساتھ شائقین کو کرکٹ دیکھنے کا بھرپور موقع فراہم کرتا ہے۔ ہال میں متعدد اسکرینز لگائی گئی ہیں تاکہ کھیل کا کوئی لمحہ ضائع نہ ہو۔ یہاں خوشگوار ماحول کے ساتھ سستی ڈرنکس بھی دستیاب ہیں۔
ایلوکوئنٹ ایلیفینٹ، بزنس بے
یہ برطانوی انداز کے پب کی طرز پر بنایا گیا مقام ہے، جہاں بڑی اسکرینز کے ذریعے میچ دکھایا جائے گا۔ روایتی سنیکس، ٹھنڈے مشروبات اور پُرجوش ماحول اس مقام کو کرکٹ شائقین کے لیے بہترین بنا دیتا ہے۔
ٹپسی ٹکہ، بر دبئی
دوستوں کے گروپ کے لیے بہترین یہ گیسٹرو پب منکھول روڈ پر واقع ہے۔ یہاں شائقین کرکٹ کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ دوپہر سے شام 6 بجے تک خصوصی ڈرنکس آفرز بھی موجود ہیں جو میچ کے شوقین افراد کے لیے اسے پرکشش بنا دیتی ہیں۔
آج ہوگی رقم نئی تاریخ! پاکستان اور بھارت پہلی بار ایشیا کپ فائنل میں مدمقابل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








