اتحاد ایئرویز نے 2014 کے بعد پہلی بار پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ (بی کے آئی اے پی) پر اپنی پروازیں دوبارہ شروع کردی ہیں۔
اتحاد ایئر ویز اب ابوظہبی سے پشاور کے لیے ہفتے میں پانچ پروازیں چلائے گی جوکہ پیر منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کو آپریٹ ہوں گی۔ پشاور سے واپسی کی پروازیں صبح 8:00 بجے ای وائی 277 کے طور پر روانہ ہوں گی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان کے مطابق ابوظہبی سے پرواز ای وائی 276 آج پشاور میں اتری اور اسے ایک دہائی سے زائد عرصے بعد ایئرلائن کی واپسی کے موقع پر روایتی واٹر کینن سلامی دی گئی۔
آج پیر 29 ستمبر 2025: پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے درہم کے نرخ
اس دوبارہ آغاز کے ساتھ اتحاد ایئرویز 2025 میں بی کے آئی اے پی پر سروس شروع کرنے والی تیسری بین الاقوامی ایئرلائن بن گئی ہے اس سے قبل فلائی دبئی اور فلائی ایڈیل نے بھی یہاں خدمات شروع کی تھیں۔
پی اے اے کے ترجمان نے مزید کہاکہ یہ بڑھتی ہوئی بین الاقوامی رابطے مسافروں کے لیے زیادہ انتخاب، سہولت اور عالمی رسائی فراہم کرتے ہیں۔ یہ ہماری اس کوشش کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم محفوظ، موثر اور عالمی معیار کی ایئرپورٹ خدمات کو برقرار رکھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








