لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکارہ سڈنی سوینی نے اپنی 28ویں سالگرہ ایک منفرد اور شاندار اسپیس تھیم پارٹی کے ساتھ منائی، جس میں فلمی اور موسیقی کی دنیا کے درجنوں ستارے شریک ہوئے۔
تقریب ڈاؤن ٹاؤن ایل اے کے وابیانا ہال میں منعقد ہوئی، جہاں نیون لائٹس، راکٹ ڈسپلے اور ستاروں سے مزین کیک نے تقریب کو خلائی رنگ دے دیا۔
سڈنی سوینی نے سلور میٹلک منی ڈریس زیب تن کیا جو معروف گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اپنے البم سرکس کے کور پر پہنا تھا۔
تقریب میں گلین پاول بھی شریک ہوئے، جو ناسا کے خلا باز کے لباس میں آئے۔ ڈپلو نے ڈی جے پرفارمنس دی جبکہ لارین سینچیز نے سلور منی ڈریس پہنا اور اپنے ساتھی جیف بیزوس کے ہمراہ شریک ہوئیں، اگرچہ بیزوس پارٹی کی سرکاری تصاویر میں نظر نہیں آئے۔
تقریب میں مشہور ریکارڈ پروڈیوسر اسکوٹر براؤن بھی موجود تھے، جنہیں سڈنی کا مبینہ نیا ساتھی قرار دیا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور روزانہ بات چیت ہو رہی ہے۔ براؤن اسٹار وارز کے کردار کے روپ میں شریک ہوئے۔
سنیتا نے توڑ دی چپ! گووندا کے افیئر اور علیحدگی پر بڑا انکشاف
اس کے علاوہ ریپر وِز خلیفہ، اداکار ایشٹن کچر اور اسٹار وارز کے مشہور کردار چیوبا کا کا لائف سائز ورژن بھی پارٹی کا حصہ بنے۔ مہمانوں نے ایلینز، اسٹار وارز ہیروز اور دیگر خلائی کرداروں کے لباس پہن کر تقریب کو ایک مکمل انٹرگیلیکٹک شو میں بدل دیا۔
یہ پارٹی نہ صرف سڈنی سوینی کی سالگرہ تھی بلکہ ہالی ووڈ کی ایک یادگار شام ثابت ہوئی جس میں ستاروں نے خلائی رنگوں کے ساتھ گلیکسی کو بھی جھلملاتا بنا دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








