ارباز خان اور شُورا کے گھر ننھے مہمان کی آمد؟ بی بے شاور کی تصاویر نے دھوم مچا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بالی وڈ اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ شُورا خان اپنی زندگی کے ایک خوبصورت مرحلے کی تیاری کررہے ہیں کیونکہ دونوں جلد والدین بننے جا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شُورا خان کے حاملہ ہونے کی خبر سب سے پہلے جون میں منظرِ عام پر آئی تھی۔

حال ہی میں اس خوشی کو منانے کے لیے جوڑے نے ممبئی میں ایک بی بے شاور کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں خاندان کے قریبی افراد اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوستوں نے شرکت کی۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں ارباز اور شُورا کو خوشگوار موڈ میں تقریب کے مقام پر ایک ساتھ آتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 💫Anchal💫 (@i.am.anchal07)

اس موقع پر ارباز کے بھائی سلمان خان بھی موجود تھے جبکہ سہیل خان، نروان، ارپیتا خان اور ملائیکہ اروڑا کے بیٹے ارہان نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں، اداکارائیں نیا شرما اور جنت زبیر بھی اس خوشی کی تقریب میں شریک ہوئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by jannatzubair29 (@jannat_zubair_edit)

شادی کے بعد یہ جوڑا اپنی نجی زندگی نسبتاً خاموشی سے گزار رہا تھا تاہم اب بی بے شاور کا اہتمام اس بات کا اشارہ ہے کہ ارباز خان نئی زندگی میں اطمینان اور خوشی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

Related Posts