ہالی ووڈ کی معروف آسکر یافتہ اداکارہ نکول کڈمین اور گریمی ایوارڈ یافتہ کنٹری میوزک اسٹار کیتھ اربن نے 19 سالہ رفاقت کے بعد اپنی شادی ختم ہونے کی تصدیق کردی ہے، یہ جوڑا رواں سال کے اوائل میں خاموشی سے علیحدہ ہو چکا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کے مطابق نکول کڈمین نے اس رشتے کو بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم معاملات اختلافات کی نذر ہو گئے۔
اس مشکل گھڑی میں نکول کی بہن انٹونیا اور ان کا خاندان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ نکول کی خواہش نہیں تھی لیکن حالات نے انہیں علیحدگی پر مجبور کیا۔
دونوں ستارے گرمیوں کے آغاز سے ہی الگ الگ زندگی گزار رہے تھے۔ نکول لندن میں اپنی فلم پریکٹیکل میجک 2 کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جبکہ کیتھ اربن اپنے میوزک ٹور پر دنیا بھر میں پرفارم کر رہے ہیں۔
جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں، علیحدگی کے باوجود دونوں والدین نے اعلان کیا ہے کہ وہ بیٹیوں کی پرورش اور ان کے ساتھ وقت گزارنے میں مل کر کردار ادا کریں گے۔
ہالی وڈ کی مہنگی ترین طلاق؟ نکول کڈمین اور کیتھ اربن کی علیحدگی کا حیران کن قانونی موڑ
نکول کڈمین نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں اور خاندان کے ساتھ گزاری گئی گرمیوں کی تصاویر شیئر کیں جبکہ کیتھ اربن نے اب تک علیحدگی پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور اپنی آئندہ کنسرٹ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ نکول اور کیتھ نے جون 2006 میں سڈنی، آسٹریلیا میں شادی کی تھی۔ دونوں اکثر سرخ قالین کی تقریبات میں ساتھ دکھائی دیتے تھے اور ایک دوسرے کے لیے محبت بھری پوسٹس بھی شیئر کرتے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








