ہالی ووڈ کے مشہور جوڑے نکول کڈمین اور کیتھ اربن کی علیحدگی کا معاملہ ایک عجیب قانونی موڑ کی وجہ سے حیرت انگیز رخ اختیار کرسکتا ہے جو ان کے مداحوں کے لیے چونکا دینے والا ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جب 2006 میں اس مشہور جوڑے نے شادی کی تھی انہوں نے اپنے اثاثوں کے تحفظ کے لیے ایک پری نپشل ایگریمنٹ پر دستخط کیے تھے۔ اگرچہ جوڑے نے ابھی تک طلاق کا باضابطہ اعلان نہیں کیا لیکن تمام اشارے اسی سمت کی طرف جا رہے ہیں۔
اگر یہ صورتحال سامنے آتی ہے تو ان کی شادی کے معاہدے میں شامل ایک غیر معمولی کوکین شق متحرک ہوسکتی ہے جو 57 سالہ کیتھ اربن کو اور بھی زیادہ امیر بنا سکتی ہے۔ اس کوکین شق کے تحت اگر اربن منشیات اور شراب سے پاک رہے تو چار بار گریمی ایوارڈ جیتنے والے اس فنکار کو 58 سالہ نکول کڈمین سے شادی کے ہر سال کے لیے 900,000 ڈالر سے زیادہ مل سکتے ہیں جو کہ مجموعی طور پر 17 ملین ڈالر سے زیادہ بنتا ہے۔
اگرچہ اربن نے اپنی صحت یابی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے لیکن جب انہوں نے نکول کڈمین سے شادی کی تھی تب سمبڈی لائیک یو گانے والے اس فنکار کی کہانی بالکل مختلف تھی۔ اس ایوارڈ یافتہ کنٹری میوزک سٹار کو منشیات اور شراب کی لت سے لڑنا پڑ رہا تھا، اور شادی کے صرف تین ماہ بعد انہیں بحالی کے مرکز جانا پڑا۔
اربن نے عوامی طور پر اپنی اہلیہ نکول کڈمین کو اس تباہ کن لت سے نجات دلانے کا سہرا دیا ہے جس سے وہ ان سے ملنے سے پہلے مکمل طور پر لاعلم تھے۔ ٹی ایم زیڈ کے مطابق یہ آسٹریلوی مشہور شخصیات گرمیوں کے آغاز سے الگ رہ رہے ہیں اور ان کی شادی ٹوٹنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی۔
کچھ رپورٹس کے مطابق نکول کڈمین اپنے رشتے کو بچانے کے لیے شدت سے کوشش کر رہی ہیں لیکن اربن تقریباً دو دہائیوں پر محیط اپنی شادی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔
ہیری پوٹر کی خالق اور اس کی اسٹار مدمقابل؟ جانیں اصل تنازعہ کیا ہے
ان کے دو بچے ہیں اور چھ بار گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والی نکول کڈمین کے اداکار ٹام کروز سے پچھلی شادی سے دو گود لیے ہوئے بچے بھی ہیں۔ اگر شادی ختم ہوتی ہے تو بچوں کے مستقبل کے حوالے سے بھی سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








