ہیری پوٹر کی خالق اور اس کی اسٹار مدمقابل؟ جانیں اصل تنازعہ کیا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

ہیری پوٹر کی مشہور مصنفہ جے کے رولنگ اور اداکارہ ایما واٹسن کے درمیان ایک بار پھر عوامی اختلافات سامنے آئے ہیں۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ایما واٹسن نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا جس پر رولنگ نے سخت ردعمل دیا۔

ایما واٹسن جو ہیری پوٹر فلموں میں ہرمیون گرینجر کے کردار کے لیے جانی جاتی ہیں نے جے شٹی کے پوڈکاسٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ رولنگ کی تحریروں کی قدر کرتی ہیں لیکن ٹرانسجینڈر حقوق کے بارے میں ان کے خیالات سے اتفاق نہیں کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ امید رکھتی ہیں کہ مختلف نظریات رکھنے والے لوگ ایک دوسرے سے محبت کرسکتے ہیں چاہے ان کے خیالات میں اختلاف ہی کیوں نہ ہو۔

اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر ایما کے بیان پر ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔ ایل جی بی ٹی کیو+ کمیونٹی کے حامیوں نے ایما پر تنقید کی کہ وہ ایک ایسی شخصیت کو نرمی دکھا رہی ہیں جو ان کے خیال میں ٹرانس کمیونٹی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ ایک تنقیدی پوسٹ کو 13,000 سے زیادہ لائیکس ملے جس میں کہا گیا کہ یہ نرمی نہیں بلکہ امتیاز ہے۔

جواباً جے کے رولنگ جنہیں جنسی شناخت اور ٹرانسجینڈر حقوق کے بارے میں اپنے متنازع خیالات کی وجہ سے مسلسل تنقید کا سامنا ہے نے سوشل میڈیا پر ایما واٹسن پر سخت تنقید کی۔

انہوں نے ایک طویل بیان میں ایما پر الزام لگایا کہ وہ زندگی کے حقائق سے ناواقف ہیں اور ان کی مراعات یافتہ زندگی نے انہیں حقیقت سے دور کر دیا ہے۔ رولنگ نے ایما کے پوڈکاسٹ پر ظہور کو طنزیہ انداز میں تنقید کا نشانہ بنانے والی ایک ویڈیو کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ وہ ایسی تمام ویڈیوز کی حمایت کرتی ہیں۔

رولنگ نے مزید کہا کہ ایما اور ڈینیل ریڈکلف نے ان کے بنائے ہوئے ہیری پوٹر کے کرداروں کی وجہ سے خود کو اس دنیا کے ترجمان کے طور پر پیش کیا ہے لیکن وہ بھی اپنی رائے رکھنے کی اتنی ہی حقدار ہیں۔

اداکارہ گوہر خان اور زید دربار نے نومولود بیٹے کا خوبصورت نام ظاہر کردیا

انہوں نے ایما کی مراعات یافتہ پرورش پر تنقید کرتے ہوئے اپنی غربت بھری زندگی سے موازنہ کیا اور کہا کہ ایما کو کبھی بے گھر افراد کے لیے بنائے گئے پناہ گاہوں یا عمومی غسل خانوں کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ ان کے پاس ہمیشہ نجی سہولیات اور سیکیورٹی موجود ہوتی ہے۔

رولنگ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک موقع پر ایما نے ان کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا تھا جب رولنگ کو شدید عوامی تنقید کا سامنا تھا ایما نے انہیں ایک ہاتھ سے لکھا نوٹ بھیجا تھا جس میں لکھا تھاکہ مجھے آپ کے مشکل وقت کے لیے بہت افسوس ہے۔

Related Posts