اداکارہ گوہر خان اور زید دربار نے نومولود بیٹے کا خوبصورت نام ظاہر کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Gauahar Khan and Zaid Darbar reveal name of newborn son
ONLINE

بھارتی اداکارہ گوہر خان اور ان کے شوہر زید دربار نے حال ہی میں اپنے دوسرے بیٹے کو خوش آمدید کہا تھا اور اب اس جوڑے نے نومولود کا نام بھی میڈیا کے ساتھ شیئر کر دیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اعلان پیر کے روز کیا گیا۔

اداکارہ گوہر خان اور ان کے شوہر زید دربار کے گھر یکم ستمبر 2025 کو دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ نومولود کا نام فروان رکھا گیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Gauahar Khan (@gauaharkhan)

 

گوہر خان جو بگ باس شو کی فاتح رہ چکی ہیں، بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں موسیقی کی ویڈیوز، ٹی وی شوز کی میزبانی اور بالی وڈ فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔

انہوں نے کئی آئٹم سانگز میں بھی پرفارم کیا۔ تاہم بگ باس میں ان کی کامیابی کو نہ صرف ان کے کیریئر بلکہ ان کی شخصیت اور رویے کا بڑا ثبوت مانا جاتا ہے، جس پر بھارتی مداحوں نے انہیں بے حد سراہا۔

پاکستان کی شکست پر جشن مناتے افغانیوں کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین برہم

گوہر خان کی جانب سے نومولود کی تصویر اور نام کے انکشاف پر سوشل میڈیا پر مداحوں نے جوڑے کو مبارکباد دی اور ذیشان اور فروان دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Posts