لاہور پولیس نے ایک انوکھے اور خطرناک کار چھیننے کے طریقہ کار کا سراغ لگایا ہے، جو حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، یہ واقعہ 23 ستمبر کو اقبال ٹاؤن کے نیلم بلاک میں پیش آیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹرسائیکل سوار نے جان بوجھ کر ایک خاتون کی گاڑی کے پچھلے حصے کو ٹکر ماری۔
لاہور پولیس کی برق رفتار کارروائی
🚨 خاتون شہری سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے والے ملزمان گرفتار
🏍️ ملزمان نے واردات کی نیت سے خاتون کی گاڑی کو پیچھے سے موٹر سائیکل سے ٹکر ماری
👀 خاتون نے دیکھنے کے لیے گاڑی سے باہر نکلی تو ایک ملزم گاڑی میں بیٹھ گیا
🔫 ملزم نے خاتون کو پستول… pic.twitter.com/KfvwllHKMk— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) September 28, 2025
جیسے ہی ڈرائیور خاتون گاڑی سے باہر نکل کر نقصان دیکھنے لگیں، موٹرسائیکل سوار فرار ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فوری طور پر گاڑی کے ڈرائیور سائیڈ پر پہنچ کر اندر داخل ہوا اور دروازے لاک کر لیے۔
خاتون نے گاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی اور حتیٰ کہ گاڑی کے سامنے کھڑی ہو کر رکاوٹ بھی بنی مگر ملزم نے پستول دکھا کر اسے ڈرایا اور گاڑی ٹکر مارتے ہوئے فرار ہوگیا۔
پولیس نے واقعے کے بعد بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا، جس میں سیف سٹی اور مقامی کیمروں سمیت 300 سے زائد کیمروں کی مدد لی گئی۔ اس کارروائی کے نتیجے میں دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور گاڑی برآمد کر لی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق، گرفتار ملزمان میں سے ایک فاروق رکاردی ایک عادی مجرم ہے، جس کے خلاف مختلف تھانوں میں کم از کم پانچ مقدمات درج ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








