کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود مصطفی کالونی میں ڈکیتی کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ملزمان نے مزاحمت پر ایک شخص کو اس کے بچوں کے سامنے ہی گولی مار کر قتل کر دیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی ہے جس میں ملزمان کو ڈکیتی کرتے اور فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں یہ بھی واضح ہے کہ مقتول اپنے بچوں کے ساتھ موجود تھا جب ملزمان نے اسے روکا اور لوٹ مار کی کوشش کی۔
عینی شاہدین کے مطابق مقتول نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے بلا جھجک فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اس ہولناک منظر کو دیکھ کر بچے شدید خوف اور صدمے کی کیفیت میں آگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ان کی شناخت کی جارہی ہے۔
کیا واقعی کراچی میں ٹریفک چالان ایس ایم ایس پر بھیجے جا رہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
شہریوں نے اس اندوہناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈکیت گروہ کو فوری گرفتار کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








