پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ابتدائی کاروبار میں 850 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

PSX continues rally, gains over 850 points in early trading
FILE PHOTO

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ہفتے کے پہلے کاروباری روز پیر کو بھی مثبت رجحان برقرار رکھا، کے ایس ای100 انڈیکس ابتدائی 30 منٹ کے دوران 850 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا۔

صبح 10 بجے انڈیکس 163111اعشاریہ 18 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھاجو گزشتہ سیشن کے 162257 پوائنٹس کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

گزشتہ سیشن میں بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی۔ جمعہ کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 2976اعشاریہ 92 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1اعشاریہ 87 فیصد بڑھ کر 162257اعشاریہ 01 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جبکہ ایک دن قبل یہ 159280اعشاریہ 09 پوائنٹس پر موجود تھا۔

خرید و فروخت سے پہلے نرخ جان لیں! پاکستان میں آج پیر 29 ستمبر کو سونے کی قیمتیں

کاروباری حجم کے لحاظ سے جمعہ کے روز 1714917163 شیئرز ٹریڈ ہوئے جن کی مالیت تقریباً 70اعشاریہ 74 ارب روپے رہی۔ یہ تعداد گزشتہ کاروباری دن کے 1673571032 شیئرز اور 55اعشاریہ 27 ارب روپے مالیت سے زیادہ تھی۔

کل 484 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن میں 228 کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 230 میں کمی جبکہ 26 کمپنیوں کے شیئرز مستحکم رہے۔

سب سے زیادہ ٹریڈنگ کرنے والی کمپنیوں میں ورلڈ کال ٹیلی کام شامل رہی جس کے 450584981 شیئرز فی شیئر 1اعشاریہ 85 روپے میں فروخت ہوئے۔

اس کے بعد کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 112632537 شیئرز فی شیئر 7اعشاریہ 13 روپے اور سِنرجیکو پی کے کے 73630584 شیئرز فی شیئر 8اعشاریہ 81 روپے میں ٹریڈ ہوئے۔

سب سے زیادہ اضافہ رَفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ کے شیئرز میں دیکھا گیا جن کی قیمت 911اعشاریہ 15 روپے بڑھ کر 10506اعشاریہ 10 روپے ہوگئی۔ اسی طرح سفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے شیئرز 128اعشاریہ 91 روپے اضافے کے ساتھ 1422اعشاریہ 08 روپے پر بند ہوئے۔

اہم مندی کا سامنا پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ بی کو کرنا پڑا جس کے شیئرز کی قیمت 1353اعشاریہ 22 روپے گر کر 26689اعشاریہ 60 روپے ہوگئی، جبکہ یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے شیئرز 148اعشاریہ 99 روپے کمی کے بعد 32308اعشاریہ 01 روپے پر بند ہوئے۔

ڈیری فارمرز کی قیمتیں بڑھانے کیلئے ہڑتال کی دھمکی، کراچی میں یکم اکتوبر سے دودھ کتنا مہنگا؟

فیوچر مارکیٹ میں بھی سرگرمی نمایاں رہی، جہاں 633777000 شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جو گزشتہ کاروباری روز کے 557601500 شیئرز سے زیادہ ہے۔

اس کی مجموعی مالیت 35اعشاریہ 93 ارب روپے رہی جبکہ گزشتہ روز یہ 27اعشاریہ 11 ارب روپے تھی۔ فیوچر مارکیٹ میں کل 328 کمپنیوں کے شیئرز ٹریڈ ہوئے جن میں 195 کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ اور 133 میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts