سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بحال کردیا، کام کرنے کی اجازت

تازہ ترین

تازہ ترین

Supreme Court suspends order against Justice Tariq Mehmood Jahangiri
ONLINE

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے اُس حکم کو معطل کر دیا ہے جس کے تحت جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روک دیا گیا تھا اور تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جسٹس جہانگیری کو دوبارہ کام کرنے کی اجازت دے دی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اپیل پر پیر کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت عدالت عظمیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے عبوری حکم کو معطل کرتے ہوئے کہا کہ کیس صرف ہائی کورٹ کے عبوری فیصلے تک محدود ہے۔

اس موقع پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ صرف عبوری حکم کے تناظر میں زیرِ سماعت ہے جبکہ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 18 اکتوبر کو بلایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ایل ایل بی کی ڈگری منسوخ کر دی تھی اور تین سال کی پابندی بھی عائد کی تھی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ، جامعہ کراچی نے 3 سال کی پابندی بھی لگادی

جامعہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ قاضی محمد اکرم کے بیٹے طارق محمود کا ایل ایل بی کا رزلٹ اور ڈگری منسوخ کر دی گئی ہے کیونکہ انہوں نے امتحان میں ناجائز ذرائع استعمال کیے تھے۔

قومی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ سامنے آنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس جہانگیری کو عدالتی فرائض سرانجام دینے سے روک دیا تھا۔

اب سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو معطل کرتے ہوئے انہیں دوبارہ کام کرنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ متعلقہ فریقین کو 18 اکتوبر کے اجلاس تک نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

Related Posts