جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ، جامعہ کراچی نے 3 سال کی پابندی بھی لگادی

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi University cancels degree of IHC judge Tariq Mehmood Jahangiri
ONLINE

کراچی: جامعہ کراچی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ایل ایل بی کی ڈگری منسوخ کرتے ہوئے ان پر تین سالہ پابندی عائد کر دی ہے۔

قومی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ جمعہ کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں سامنے آیا۔

جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ کردی

جامعہ کراچی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس طارق محمود، جو قاضی محمد اکرم کے صاحبزادے ہیں، کی ایل ایل بی کا رزلٹ اور ڈگری منسوخ کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق طالب علم کو ناجائز ذرائع استعمال کرنے پر تین سال کے لیے کسی بھی جامعہ یا کالج میں داخلہ لینے اور امتحان دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو پانچ سال قید کی سزا، سیاسی زوال کی حیران کن داستان

مزید وضاحت کرتے ہوئے اعلامیے میں کہا گیا کہ طارق محمود جہانگیری اسلامیہ لاء کالج کراچی کے کبھی باقاعدہ طالب علم نہیں رہے۔

اس فیصلے کے بعد نہ صرف جسٹس طارق محمود جہانگیری پر بلکہ جامعہ کراچی کی ساکھ پر بھی کئی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

Related Posts