ایمریٹس ایئرلائن کی پروازوں میں پاور بینک کے استعمال پر پابندی کل یکم اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہو جائے گی۔ ایئرلائن نے رواں سال کے شروع میں پاور بینک کے حوالے سے ایک سخت نئے ضابطے کا اعلان کیا تھا۔
نئے قوانین کے مطابق ایمیریٹس نے اپنی پروازوں میں پاور بینک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے البتہ مسافر اپنے کیبن بیگ میں ایک پاور بینک لے جا سکتے ہیں بشرطیکہ اس کی صلاحیت 100 واٹ آور سے کم ہو اور اس کی گنجائش واضح طور پر درج ہو۔
مسافروں کو پرواز کے دوران ذاتی آلات چارج کرنے یا پاور بینک کو خود چارج کرنے کے لیے اسے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ یہ ضابطہ لیتھیم بیٹریوں میں تھرمل رن وے کے خطرے کی وجہ سے نافذ کیا گیا ہے جو آگ لگنے کا سبب بن سکتا ہے۔ مزید برآں پاور بینک کو سیٹ کی جیب یا سامنے والی سیٹ کے نیچے رکھنے کی اجازت ہے لیکن اوور ہیڈ لاکرز میں نہیں ہے۔
پشاور والوں کے لیے بڑی خوشخبری! اب ہفتے میں 5 دن ابوظہبی جانے کا موقع
ایئرلائن کے مطابق، یہ اقدام ایوی ایشن انڈسٹری میں بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر لیتھیم بیٹریوں سے وابستہ خطرات کو کم کرنے کے لیے ایک حفاظتی جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








