مشہور کینیڈین فاسٹ فوڈ چین ٹم ہارٹنز جو اپنی بہترین اور اعلیٰ کوالٹی کی کافی کیلئے جانا جاتا ہے عنقریب کراچی میں اپنا پہلا آؤٹ لیٹ کھولنے جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات کے مطابق اس چین نے کراچی میں اپنی جگہ کا انتخاب کر لیا ہے اور جلد ہی اپنی سرگرمیاں شروع کر دے گی۔
سوشل میڈیا پر ایک عمارت کی تصویر بھی شیئر کی جا رہی ہے جس پر ٹم ہارٹنز کا بینر لگا ہوا ہے تاہم اس کی درست جگہ کا ابھی انکشاف نہیں کیا گیا۔ ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا گیاکہ ٹم ہارٹنز بالآخر کراچی میں قدم رکھ رہا ہے۔ اندازہ لگائیں یہ کہاں ہوگا؟

ٹم ہارٹنز ایک کینیڈین ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈ چین ہے جو اپنی کافی، ڈونٹس جیسے بیکڈ اشیا اور دیگر کھانوں کے لیے مشہور ہے۔ اس کی بنیاد 1964 میں این ایچ ایل ہاکی کھلاڑی ٹم ہارٹن نے رکھی تھی۔
ٹم ہارٹنز کینیڈا میں ایک اہم ثقافتی علامت ہے جو روزانہ ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے پیش کرتا ہے اور ٹم ہارٹنز فاؤنڈیشن کیمپس کے ذریعے مختلف کمیونٹی منصوبوں کی حمایت کرتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








