کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ بڑھ گیا، شدید بارش کا امکان، الرٹ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

Cyclone threat to Karachi? Met office clears the air on coastal risk
FILE PHOTO

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے جو اس وقت سندھ کے ساحل سے تقریباً 400 کلو میٹر جنوب میں موجود ہے۔

اس صورتحال کے باعث ٹراپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی نے جمعہ کے روز سائیکلون الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ نظام 21 ڈگری شمالی عرض بلد اور 67اعشاریہ 9 ڈگری مشرقی طول بلد پر موجود ہے اور بحیرہ عرب میں حرکت کر رہا ہے۔

May be an image of ‎map and ‎text that says '‎Turbat 41° 33° اورمازا 30° 0° Mirpur MirpurKhas. Khas 30° Karachi 31% Jamnagar 29° Veraval 27°‎'‎‎

اگلے 24 گھنٹوں میں اس موسمی نظام کے اثرات سندھ کے ساحلی اضلاع پر بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی صورت میں متوقع ہیں۔

تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، مٹیاری، جامشورو اور کراچی میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔

May be an image of ‎map and ‎text that says '‎This service based ח0 n dat and roducts of oft the uropean Centre orMedumrange Weather For recasts (ECMWF) Turbat Chabahar Gwadar Sormara Shahd Shahdadpur dadpur 50 Joon cat Hyderabat BAKTE 50 Dabhr Uda 40 amnagar Ahmedabat Vadi 70 Anrelo Vals Vasal-Vi เบก้า Map Relative Humidity, 500mbar (%) 10 Researc 20 Group 30 eidoberg Iniversity 40 50 Grid map 65. 5.9 21.3 (Zoom level Resolution2km) 2km) ECMWF HRES oz/12Z 15 days) from 10/01/2025/00z 60 wed 10/01/2025, 02:00pm PKT 70 80 90 85 99 100 ECMWF weather.‎'‎‎

ان علاقوں کے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ غیر مستحکم موسمی صورتحال برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کے ساحل کے قریب 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ سمندر میں بلند لہریں اور خراب موسم کی وجہ سے چھوٹی کشتیوں اور ماہی گیروں کے لیے بحیرہ عرب انتہائی خطرناک ہو جائے گا۔

ماہی گیروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 3 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔ اس کے علاوہ ساحلی اور بندرگاہی حکام کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Related Posts