دعا لیپا کا ڈیلاس میں اسٹیج پر شاندار کم بیک، پرجوش گائیکی سے شائقین کو مسحور

تازہ ترین

تازہ ترین

Dua Lipa stuns Los Angeles crowd with surprise cover of Fleetwood Mac’s ‘The Chain’
ONLINE

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ دعا لیپا نے اپنے مداحوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اپنے ریڈیکل آپٹیمزم ٹور کے تحت دوبارہ پرفارمنس کا آغاز کر چکی ہیں۔

ڈیلاس کے امریکن ایئرلائنز سینٹر میں ہونے والے کنسرٹ میں دعا لیپا نے بھرپور توانائی کے ساتھ اسٹیج کو جگمگا دیا اور شاندار پرفارمنس سے مداحوں کو محظوظ کیا۔

امریکا کی 30 سالہ گلوکارہ نے منفرد انداز میں مختلف جاذبِ نظر لباس زیب تن کیے جن میں ایک سنہری چمکدار باڈی سوٹ اور گلابی لیس کا نفیس ملبوس شامل تھا۔

 

ان کی واپسی اس وقت ہوئی جب حالیہ دنوں مداحوں نے ان کے کندھے پر سیاہ نشانات دیکھ کر انجری کے خدشات ظاہر کیے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دعا لیپا کا رواں ہفتے ریڈیالوجسٹ معائنہ کر چکا ہے جس میں انہیں مزید پرفارمنس کے لیے کلیئر قرار دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دعا لیپا کو یہ چوٹ لگی تھی جو اگرچہ تکلیف دہ تھی لیکن سنگین نوعیت کی نہیں تھی۔ ماہرین نے کہا ہے کہ ٹور کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ریلیز سے پہلے لیک، گلوکارہ کا جذباتی ردعمل

کنسرٹ کے دوران دعا لیپا نے پرجوش گائیکی کے ساتھ شائقین کو مسحور کر دیا اور امریکی گلوکار لیون برجس کے ساتھ مل کر ایک خوبصورت گانا بھی پیش کیا۔ شائقین نے تعریف کی کہ انجری کے باوجود ان کی توانائی اور پرفارمنس میں کوئی کمی نہیں آئی۔

ڈلاس کے کنسرٹ کے بعد دعا لیپا کیلیفورنیا میں اپنے ٹور کے اگلے مرحلے میں شرکت کریں گی، جہاں 4 اکتوبر سے کِیا فورم میں ان کے متعدد شوز مکمل طور پر فروخت ہو چکے ہیں۔

Related Posts