پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم آج بروز جمعہ 3 اکتوبر ملک میں سونا اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے پر آگئی جو آج بھی گزشتہ روز کی قیمتوں پر برقرار ہے۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2144 روپے گر کر 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے ریکارڈ کی گئی۔ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی جو 1965 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 20 ہزار 481 روپے تک پہنچ گئی۔
جمعرات کو بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کے نرخوں میں گراوٹ دیکھنے میں آئی، جہاں عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر فی اونس کمی کے بعد 3865 ڈالر پر آ گیا تاہم آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
گزشتہ روز چاندی کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان میں فی تولہ چاندی 13 روپے بڑھ کر 4839 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 11 روپے اضافے کے بعد 4148 روپے پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت میں 0.13 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 47.40 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








