پاکستان میں منگل 7 اکتوبر کو سال کا پہلا سپر مون! جانتے ہیں آپ یہ دلکش نظارہ کیسے کرسکتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Beaver Supermoon to rise in Pakistan today
ONLINE

پاکستان میں منگل 7 اکتوبر 2025 کو سال کا پہلا سپر مون آسمان پر اپنی چمک بکھیرے گا،اس روز چاند زمین سے تقریباً 224,599 میل کے فاصلے پر ہوگا جس کے باعث یہ عام دنوں کے مقابلے میں نہ صرف زیادہ روشن بلکہ بڑا بھی نظر آئے گا۔

عام طور پر چاند جب زمین کے گرد اپنے مدار میں گھومتا ہے تو کبھی دور اور کبھی قریب ہوتا ہے۔

جب چاند اپنی قریبی پوزیشن پر ہو اور ساتھ ہی مکمل چاند بھی ہو تو اس موقع کو سپر مون کہا جاتا ہے۔ اس دوران چاند تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔

سپر مون کو دیکھنے کے لیے کسی خاص آلے یا دوربین کی ضرورت نہیں۔ یہ ننگی آنکھ سے بھی بالکل صاف دکھائی دیتا ہے۔ بہترین نظارہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ شام کے وقت یا سورج غروب ہونے کے فوراً بعد آسمان کا رخ کریں۔

اگر بادل نہ ہوں تو چاند اپنی پوری چمک اور خوبصورتی کے ساتھ نمایاں ہوگا۔نظارہ کرنے کیلئے ممکن ہو تو کھلے علاقے میں جائیں، جیسے چھت، میدان یا گاؤں کا آسمان وہاں آپ کو یہ دلکش نظارہ کرنے میں آسانی ہوگی۔

یاد رہے کہ اکتوبر کے بعد رواں سال مزید دو سپر مون بھی دکھائی دیں گے ، دوسرا سپر مون 5 نومبر 2025 کو ہوگا، جو سال کا سب سے روشن سپر مون قرار دیا جا رہا ہے۔ تیسرا اور آخری سپر مون 5 دسمبر 2025 کو دیکھا جا سکے گا۔

Related Posts