ماہرین نے طریقہ ڈھونڈ لیا، اب چٹکی بجاتے ہی آپ کی بیٹری فل!

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ایکسپریس

ایم آئی ٹی کے محققین نے برقی گاڑیوں اور دیگر ڈیوائسز کی بیٹریاں تیزی سے چارج کرنے کا نیا طریقہ دریافت کر لیا ہے۔

تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یہ دریافت بنیادی طور پر تمام لیتھیم آئون بیٹریوں میں ہونے والے ری ایکشنز سے جڑی ہوئی ہے۔

سستی پرانی گاڑیاں مقامی روزگار کھا جائیں گی، آٹو سیکٹر نے حکومت کو وارننگ دیدی

سمارٹ فونز سے لے کر برقی گاڑیوں تک میں استعمال ہونے والی یہ بیٹریاں لیتھیم آئونز کو سولڈ الیکٹروڈز کے اندر اور باہر حرکت دے کر توانائی فراہم کرتی ہیں اور یہ عمل ہزاروں بار دہرایا جاتا ہے۔

بیٹری کتنی جلدی چارج ہوگی اور کتنی توانائی دے سکتی ہے، یہ اس ری ایکشن کی رفتار پر منحصر ہے۔

ایم آئی ٹی کے محققین نے پایا کہ یہ ری ایکشن “کپلڈ آئون-الیکٹرون ٹرانسفر” نامی عمل پر انحصار کرتا ہے، جس سے لیتھیم آئونز الیکٹروڈ میں مؤثر انداز میں حرکت کرتے ہیں اور بیٹری کی کارکردگی بڑھ جاتی ہے۔

Related Posts