پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کوئی رد و بدل دیکھنے میں ایا نہیں جس کے باعث آج 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے کی سطح پر موجود ہے تاہم آج سہہ پہر 3 بجے نئی قیمتوں کا اعلان کیا کائے گا۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونا 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے پرٹریڈ کررہا ہے جبکہ 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے ریکارڈ کی گئی اور22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 20 ہزار 481 روپے موجودہے۔
آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 4839 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 4148 روپے پر دستیاب ہے۔
متحدہ عرب امارات پاکستان میں ٹرین چلانے کو تیار! دیکھیے ریلوے کا نیا سفر
بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کے نرخوں میں گراوٹ دیکھنے میں آئی جہاں عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر فی اونس کمی کے بعد 3865 ڈالر پر آ گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت 47.40 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








