ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو مہنگے! جانیں کرنسی مارکیٹ کی تازہ کی صورتحال

تازہ ترین

تازہ ترین

Foreign currency exchange rates in Pakistan, 5 September 2025
(فوٹو؛ فائل)

ملک بھر کی اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ ترین نرخ جاری کردیے گئے ہیں۔ 4 اکتوبر 2025 کو صبح 8 بج کر 30 منٹ پر جاری کردہ ریٹس کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 30 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 40 پیسے پر برقرار ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی خریداری 380 روپے 50 پیسے جبکہ فروخت 383 روپے 50 پیسے میں ہو رہی ہے۔

یورو کی خریداری331 روپے60 پیسے اور فروخت 335 روپے 10 پیسے میں کی جا رہی ہے۔ سعودی ریال 75 روپے 25 پیسے میں خریدا جا رہا ہے اور 75 روپے 90 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 76 روپے 90 پیسے اور فروخت 77 روپے 90 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے۔

کینیڈین ڈالر 205 روپے 10 پیسے خرید اور 212 روپے 10 پیسے فروخت پر دستیاب ہے جبکہ آسٹریلین ڈالر کی قیمت خرید 185روپے 10پیسے اور فروخت 190 روپے 10 پیسے ہے۔ چینی یوان 39 روپے 62 پیسے خرید اور 40 روپے 02 پیسے فروخت میں دستیاب ہے۔ جاپانی ین کی قیمت خرید 1.8760 روپے اور فروخت 1.9760 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

بینکوں کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق، امریکی ڈالر کی بینک خریداری قیمت 281 روپے 15 پیسے جبکہ فروخت 281 روپے 65 پیسے ہے۔ برطانوی پاؤنڈ کی بینک خریداری قیمت 377 روپے96 پیسے اور فروخت378 روپے 63 پیسے ہے۔ یورو کی بینک سطح پر قیمت خرید 329 روپے 64 پیسے اور فروخت 330 روپے 23 پیسے ہے۔

سعودی ریال بینک میں 74 روپے 97 پیسے میں خریدا جا رہا ہے اور 75 روپے 10 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ یو اے ای درہم کے برعکس سنگاپور ڈالر کی بینک خریداری قیمت 218 روپے جبکہ فروخت 218 روپے 39 پیسے ہے۔ سوئس فرانک کی قیمت خرید 352 روپے 58 پیسے اور فروخت 353 روپے 21 پیسے ہے۔ جاپانی ین کی بینک قیمت خرید 1.9040 روپے اور فروخت 1.9074 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان کی معیشت نے لی نئی اڑان! زر مبادلہ کے ذخائر پہنچے 19.80 ارب ڈالر تک

دیگر کرنسیوں میں ڈنمارک کرون 44 روپے 15 پیسے خرید اور 44 روپے 23 پیسے فروخت پر دستیاب ہے، ہانگ کانگ ڈالر 36 روپے 13 پیسے خرید اور 36 روپے 19 پیسے فروخت میں دستیاب ہے، جبکہ تھائی بھات کی قیمت خرید 8 روپے 66 پیسے اور فروخت 8 روپے 68 پیسے ہے۔ سویڈش کرونا کی خریداری 30 روپے 02 پیسے اور فروخت 30 روپے 07 پیسے میں ہو رہی ہے۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق، روپے کے مقابلے میں دیگر کرنسیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عالمی مالیاتی حالات اور زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال سے منسلک ہے۔

Related Posts