شکتی طوفان کراچی کے مزید قریب! کیا آج شہر قائد میں بارش ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Cyclone ‘Shakti’ 360 km from Karachi, city may see rain today
FILE PHOTO

کراچی: بحیرہ عرب میں بننے والا گہرا دباؤ شدت اختیار کر کے طوفان کی شکل اختیار کر گیا ہے، جسے شکتی کا نام دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان اس وقت کراچی سے تقریباً 360 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

طوفان کے اثرات بلوچستان کے ساحلی علاقوں تک بھی پھیلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جہاں مختلف شہروں میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شکتی طوفان میں ہواؤں کی رفتار 75 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ طوفانی نظام کم از کم 6 اکتوبر تک بحیرہ عرب ہی میں موجود رہے گا۔

سری لنکا کی جانب سے نامزد کیا گیا یہ طوفان طاقت اور توانائی کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے۔

کراچی میں اس وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ سمندری ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ اکتوبر کے آغاز میں غیر معمولی گرمی کے بعد درجہ حرارت میں کمی نے شہریوں کو راحت دی ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے باعث سمندر کی سطح بلند ہو رہی ہے، جس کے پیش نظر ماہی گیروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں۔

Related Posts