سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں ہونے والے ایک آپریشن کے دوران فتنہ ہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 20 سے زیادہ کو زخمی ہوئے، کامیاب کارروائی میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فتنہ ہندوستان کے دہشتگرد مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے خضدار کے زہری علاقے میں دہشت گردوں کی پرامن شہریوں کو تنگ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔
آپریشن کی کامیابی پرعوام نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی پر خوشی کا اظہار کیا اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ سیکیورٹی فورسز ہر وقت عوام کے تحفظ اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے تیار ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے کہا کہ عوام کے تعاون سے فتنہ ہندوستان کے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ پاک فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی فتنہ ہندوستان کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا اور متعدد آپریشنز میں ہزاروں دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، جس سے دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








