بھارتی اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ شُورا خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کو مبارکباد دینا شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار و فلم ساز ارباز خان اور ان کی اہلیہ شورا خان اتوار کے روز اپنی پہلی اولاد، ایک خوبصورت بیٹی کے والدین بن گئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ارباز خان اور شورا خان نے یہ خوشخبری خود سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی، تاہم متعدد ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ارباز خان بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔
پیر کے روز ممبئی میں ارباز اور شورا نے “بیبی شاور” تقریب منعقد کی، جس میں دونوں نے زرد رنگ کے ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے۔ اس تقریب میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
تقریب میں سلمان خان، سہیل خان، سہیل کے بیٹے نروان خان، بہن ارپیتا خان سمیت کئی قریبی رشتہ دار موجود تھے۔ اداکاراؤں نیا شرما، جنت زبیر اور گوہر خان نے بھی شرکت کی۔
اداکارہ نیا شرما نے تقریب کی ایک تصویر اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی، جس میں بنفشی (پرپل) رنگ کی خوبصورت سجاوٹ اور مزیدار کیک بھی نمایاں تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








