پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز شدید مندی دیکھنے میں آئی، جہاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سمیٹنے کے رجحان نے حالیہ تیزی کے تمام اثرات زائل کر دیے۔
کاروباری روز کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1 237اعشاریہ 67 پوائنٹس، یعنی صفر اعشاریہ 73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 167 752اعشاریہ 40 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ سطح 168 000 پوائنٹس کی حد سے نیچے جا گری۔
کاروبار کے دوران مندی کا رجحان نمایاں رہا اور انڈیکس ایک موقع پر 165 997اعشاریہ 36 پوائنٹس کی نچلی سطح تک جا پہنچا کیونکہ سرمایہ کاروں نے گزشتہ ہفتے کی ریکارڈ بلندی کے بعد منافع حاصل کرنے کے لیے اپنے شیئرز فروخت کر دیے۔
چند روز قبل کے ایس ای 100 انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح 168 990اعشاریہ 06 پوائنٹس کو چھوا تھا اور ہفتے کے اختتام پر 4اعشاریہ 1 فیصد اضافے کے ساتھ 2009 کے بعد نو ماہ کی سب سے مضبوط کارکردگی ظاہر کی تھی۔
یہ اضافہ سرمایہ کاروں کے پُرامید رویے، مختلف شعبوں کی مضبوط کارکردگی اور معاشی اشاریوں میں بہتری کی وجہ سے ممکن ہوا تھا تاہم پیر کے روز مارکیٹ میں اچانک فروخت کے دباؤ نے صورتحال بدل دی۔
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں معمولی طور پر مستحکم رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 0اعشاریہ 01 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اختتامی شرح 281اعشاریہ 25 روپے فی ڈالر رہی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








