سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے ساتھ سیاسی تنازعات میں الجھنے کے بعد ن لیگ کی پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔
ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی اور ان کے دیگر بھائیوں سے سیکیورٹی واپس لی گئی ہے۔
دوسری طرف پنجاب حکومت کے اس اقدام پر پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور فی الفور ان کی سیکورٹی بحال کرنے اور فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
علی قاسم گیلانی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب بھائیوں کی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے، علی حیدر گیلانی طالبان کی حراست میں رہے، اب بھی ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔
علی فاسم گیلانی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی واپس لینے کی وجہ سب کو سمجھ میں آتی ہے، ہم اس پر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، سیکورٹی کی واپسی سیاسی انتقام کا حصہ ہے، پنجاب حکومت کے اس فیصلے پر حیرت ہوئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








