زرعی آمدنی ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع، نئی ڈیڈلائن کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) نے حکومتِ سندھ کی منظوری سے زرعی آمدنی کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر سے بڑھا کر 31 اکتوبر کر دی ہے۔

ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ایس آر بی نے آن لائن ریٹرن فائلنگ سسٹم متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے کاشتکار اور زمیندار اپنے ریٹرن ڈیجیٹل طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔

تاہم بورڈ نے خبردار کیا ہے کہ جو افراد نئی مقررہ تاریخ تک ریٹرن جمع نہیں کرائیں گے، ان پر جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی ممکن ہے۔

اس سال کے آغاز میں سندھ کابینہ نے زرعی آمدنی ٹیکس بل 2025 کی منظوری دی تھی، جو جنوری میں نافذ العمل ہوا۔

اس قانون کے تحت زرعی آمدنی ٹیکس کی وصولی بورڈ آف ریونیو (بی او آر) سے لے کر سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) کو منتقل کر دی گئی تاکہ عمل درآمد اور کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔

نئے قانون کے مطابق مویشیوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، جبکہ وہ کسان جن کی سالانہ آمدنی 15 کروڑ روپے تک ہے، ان پر بھی زرعی آمدنی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

Related Posts