کوریا میں نوکری حاصل کرنے کا بہترین موقع، پاکستانیوں کیلئے لیبر کوٹا بڑھ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

جنوبی کوریا نے سال 2025 کے لیے پاکستان کے لیبر کوٹے میں 30 فیصد اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد پاکستانی کارکنوں کی منظور شدہ تعداد 2,400 سے بڑھا کر 5,400 کر دی گئی ہے۔

یہ اضافہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور جنوبی کوریا کے ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ (HRD) مشن کے درمیان کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں کیا گیا۔

یہ اضافہ جنوبی کوریا کے “ایمپلائمنٹ پرمٹ سسٹم” (EPS) کا حصہ ہے، جس کے تحت غیر ملکی کارکنوں کو مینوفیکچرنگ، زراعت اور تعمیراتی شعبوں میں افرادی قوت کی کمی پوری کرنے کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ EPS کے تحت پاکستانی کارکنوں کو E-9 ویزا جاری کیا جاتا ہے اور ان کا انتخاب زبان اور مہارت کے امتحانات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق کوٹے میں اضافے سے جنوبی کوریا کا پاکستانی کارکنوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور محنت پر بڑھتا ہوا اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔

HRD مشن کی جانب سے مہارتوں کی تربیت اور افرادی قوت کی ترقی کے لیے جاری اقدامات نے دونوں ممالک کے درمیان اس شراکت کو مزید مضبوط بنایا ہے۔

اہلیت حاصل کرنے کے لیے پاکستانی امیدواروں کو EPS-TOPIK (کوریائی زبان کا امتحان) اور ٹریڈ اسکل ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہے۔ بھرتی کا عمل پاکستان کی اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (OEC) کے ذریعے شفاف طریقے سے مکمل کیا جاتا ہے تاکہ کوریائی معیارِ روزگار پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

Related Posts