دیکھئے ویڈیو: آغا خان کے گھوڑے داریز نے یورپ کی سب سے بڑی ریس جیت لی

تازہ ترین

تازہ ترین

آغاخان اصطبل کا فاتح گھوڑا داریز، فوٹو فرانسیسی میڈیا

آغاخان کے گھوڑے داریز نے فرانس کے تاریخی ریس کورس لونگشاں میں ہونے والی دنیا کی سب سے معتبر گھڑ دوڑ میں شاندار فتح حاصل کی۔

دی ٹائمز کے مطابق “داریز” نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد آخری دو سو میٹر میں برق رفتاری دکھاتے ہوئے حریف گھوڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ماہرین کے مطابق یہ فتح “اریسٹیا” اور “سی گوڈ” جیسے عالمی شہرت یافتہ گھوڑوں پر کاری ضرب کے مترادف ہے۔

یہ جیت آغا خان اسٹبلز کی پانچویں آرک ٹرافی ہے، جو انہیں یورپی ہارس ریسنگ کے سب سے کامیاب مالکان میں شامل کرتی ہے۔ “داریز” کی تربیت مشہور ٹرینر ژاں کلود روژے نے کی تھی، جبکہ جیتنے والے جوکی کریستوف سمیون  نے اپنی عمدہ حکمت عملی سے شائقین کے دل جیت لیے۔

ریس کے اختتام پر شہزادی زہرہ آغا خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ میرے خاندان، میری ٹیم اور سب شائقین کے لیے قابلِ فخر ہے۔ داریز نے جس ثابت قدمی سے دوڑ مکمل کی، وہ ہماری برسوں کی محنت کا ثمر ہے۔

ریس دیکھنے کے لیے پیرس کے لونگشاں کورس میں ہزاروں تماشائی موجود تھے، جنہوں نے “داریز” کے فنش لائن عبور کرنے پر زبردست تالیاں بجائیں۔

Related Posts