خیبرپختونخوا سے ایک متنازعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک پٹھان نوجوان اپنی بہن کے ساتھ نکاح کرنے کا دعویٰ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
ویڈیو میں نوجوان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اسے اپنی بہن سے شادی کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل کو جنم دیا ہے، جہاں عوامی سطح پر اس کے خلاف غم و غصے اور نفرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو پرانی ہے جبکہ کئی صارفین نے اس عمل کو غیر اخلاقی، غیر شرعی اور معاشرتی اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں پٹھان نے اپنی بہن سے شادی کرلی،
لیکن اسکو اپنی بہن سے شادی کا کوئی افسوس نہیںھمارے علاقے میں ایسے شخص کو مہابیغیرت کہتے ھیں https://t.co/fD63khD3jN pic.twitter.com/1iOnV6MnyH
— سید اظہر حسین (@Azhar_SyedH) October 6, 2025
ایک صارف نے اپنے ردعمل میں لکھا کہ یہ خواہ پرانی بات ہو یا نئی، ڈراما ہو یا حقیقت، یہ بدترین گندگی اور بے حیائی ہے، ایسے شخص کو عبرت ناک سزا ملنی چاہیے تاکہ معاشرے میں اخلاقی اقدار کا تحفظ ہوسکے۔
دوسری جانب لڑکے کے قریبی رشتہ داروں نے اس ویڈیو کو حقیقت کے برعکس قرار دیا ہے۔ نوجوان کے ماموں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا، یہ محض ایک جھوٹا الزام ہے۔
دراصل لڑکے کا اپنے والد کے ساتھ جائیداد کے مسئلے پر تنازعہ چل رہا ہے اور اسی رنجش کے باعث اس نے جھوٹا دعویٰ کیا ہے تاکہ باپ سے بدلہ لے سکے۔ ماموں کے مطابق لڑکے نے کوئی نکاح نہیں کیا بلکہ یہ سب ایک ڈرامہ ہے۔
سوشل میڈیا پر کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ نوجوان نے ایسا عمل ممکنہ طور پر اپنے والد سے جان کے خطرے کے سبب اپنی حفاظت کے لیے کیا تاہم یہ پہلو اب بھی غیر واضح ہے کہ اگر ایسا تھا تو اس نے اپنی بہن کے ساتھ نکاح کا دعویٰ کیوں کیا اور اس نکاح کی قانونی حیثیت کیا ہے؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








