دعا لیپا کی لاس اینجلس میں حیرت انگیز پرفارمنس! دی چین کے کور سے شائقین دنگ

تازہ ترین

تازہ ترین

Dua Lipa stuns Los Angeles crowd with surprise cover of Fleetwood Mac’s ‘The Chain’
ONLINE

لاس اینجلس میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ دعا لیپا نے برطانوی بینڈ فلیٹ وُڈ میک کے 1977 کے مشہور گیت دی چین کا کور پیش کرکے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔

لاس اینجلس کے ہجوم سے بھرے اسٹیڈیم میں دعا لیپا نے اپنے مخصوص انداز میں پرانے اور جدید موسیقی کے امتزاج کو زندہ کیا۔

پرفارمنس سے قبل انہوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس ٹور کے دوران ہر شہر کے مقامی موسیقاروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

لاس اینجلس کا ایک بینڈ ہے جس نے یہاں ستر کی دہائی میں ایک شاندار البم تخلیق کیا تھا، اور اب میں ان کے لیے دی چین پیش کر رہی ہوں۔

View this post on Instagram

A post shared by DUA LIPA (@dualipa)

 

اس پرفارمنس کی ویڈیوز چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ مداحوں نے دعا لیپا کے اس انداز کو جادوئی اور روح پرور قرار دیا۔ کئی صارفین نے کہا کہ انہوں نے اس کلاسک گیت کو ایک نئے عہد کی نرمی اور گہرائی کے ساتھ پیش کیا۔

دعا لیپا اپنے ریڈیکل آپٹمزم ٹور کے دوران مختلف شہروں میں مقامی موسیقی کو سراہنے کے لیے مشہور فنکاروں کے گیت گاتی رہی ہیں۔

اس سے قبل وہ میامی میں آریانا گرانڈے، بوسٹن میں ایروسمتھ، ڈبلن میں سینِیڈ او کونر، لیون میں ڈیفٹ پنک اور نیوزی لینڈ میں لارڈ کے مشہور نغمے گا چکی ہیں۔

اسی طرح ان کے اسٹیج پر کئی عالمی موسیقی کے لیجنڈز نے بھی شرکت کی۔ نیویارک میں نائل راجرز کے ساتھ لی فریک ، شکاگو میں چاکا خان کے ساتھ اینٹ نو باڈی اور لندن میں جیمروکائی کے ساتھ ورچوئل اِن سینٹی پیش کیے گئے۔

ان کے جون میں ہونے والے ویملی اسٹیڈیم کے مکمل سیل آؤٹ کنسرٹس کو بعد ازاں ایک منی ڈاکیومنٹری کی صورت میں ریلیز کیا گیا جس کا عنوان تھا دعا لیپا – دی بیٹ بیفور (ویملی اسٹیڈیم) ، جس میں ان کے ٹور کی پسِ پردہ جھلکیاں دکھائی گئیں۔

اسٹیج سے ہٹ کر بھی دعا لیپا دنیا بھر کے سماجی و انسانی مسائل پر اپنے واضح مؤقف کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے فلسطین کے حق میں اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیشہ آزاد فلسطین ہے لیکن کسی عالمی المیے کو اخباروں کی فروخت کے لیے استعمال کرنا انتہائی قابلِ افسوس ہے۔

Related Posts