گوجرانوالہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نئی نویلی دلہن مبینہ طور پر سسرالیوں کے ظلم کا شکار ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق خاتون کو جہیز کے تنازع پر زبردستی تیزاب پینے پر مجبور کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کی شادی ستمبر میں ہوئی تھی اور شادی کے بعد سے ہی سسرالیوں کے ساتھ جہیز کے مطالبات پر تنازعات چل رہے تھے۔
واقعہ کے روز خاتون کا اپنے شوہر اور ساس کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کے بعد اس کی حالت اچانک بگڑ گئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق ابھی یہ تعین کیا جا رہا ہے کہ آیا خاتون کو زبردستی تیزاب پلایا گیا یا اس نے خود کشی کی کوشش کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








